کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

412
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام چار بجے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے ھمزئیگ میں کاسگانی کئور کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آواز جاری رہی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں نشانہ بننے والے اہلکاروں کو نقصان کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے، مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔