خضدار میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق

223

خضدار میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق اور خاتون سمیت پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔

ہلاکتیں آڑینجی گامیشی میں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور افتادہ علاقہ آڑینجی گامیشی میں رات کا کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے اطلاع ملتے ہی پی پی ایچ آئی طبی عملے کو متعلقہ علاقے کی جانب روانہ کردیا اور فوری طور پر علاقہ پہنچنے و متاثرین کے علاج کی ہدایت کی۔

پی پی ایچ آئی خضدار کے ڈی ایس ایم حاجی خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے ہم نے اپنی ٹیم ڈی سی خضدار کے احکامات کی روشنی میں وہاں بھیج دی ہے جوکہ پہنچ چکی ہے متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان نے رات کو چاول پکایا تھا اور چاول کے کھانے کے بعد بچوں و خاندان کے دیگر افراد کی حالت بگڑی گئی اور وہ جاں بحق و متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں گاڑی کے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے جس کی وجہ ٹیموں کو پہنچے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔