پنجگور: روڈ حادثہ، دو افراد جھلس کر جانبحق

179

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ پنجگور کے نواحی علاقے گوارگو سنگے قلات کے مقام پیش آیا ہے۔

لیویز کے مطابق حادثے کی وجہ سے ایرانی ساختہ زمیاد گاڑی میں آگ لگ گئی ہے، جس میں دو افراد جھلس کر جانبحق ہوئے ہیں۔

لاشوں کو لیویز نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، تاہم حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔