پنجگور اور مشکے، دو بھائیوں سمیت تین افراد لاپتہ

227

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور آواران سے تین افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے شردوئی سے دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جنکی شناخت بہار ولد گل محمد اور ناصر ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ روز شام کو فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ جبری گمشدگی کے شکار افراد میں سے ناصر کو اس قبل 2022 میں پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا شکار بناکر چار ماہ تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا ایک بار پھر انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں گذشتہ روز تسپ میں نامعلوم گاڑی سواروں نے سنجر ولد وزیر احمد کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنجر بلوچ تسپ میں ایک حجام کی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک گاڑی میں آنے والے افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر اپنے گاڑی میں سوار کر کے لے گئے۔