کوئٹہ: 2015 سے لاپتہ حافظ علی احمد تاحال بازیاب نہ ہو سکا

238

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جبری لاپتہ حافظ علی احمد آٹھ سال گذرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا۔ لواحقین نے اس کے بازیابی کی اپیل کی ہے۔

جبری طور پر لاپتہ حافظ علی احمد ولد حاجی محمد زکم مینگل  کے لواحقین نے کہا ہے کہ آٹھ سال سے حافظ علی احمد کے واپسی کے منتظر ہیں لیکن حکام کیجانب سے تاحال انکی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

لواحقین نے کہا کہ حافظ علی احمد مینگل سکنہ قادر آباد، نوشکی کو چھ فروری 2015 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیٹلائیٹ ٹاون کوئٹہ سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد تاحال ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ حافظ علی احمد پر اگر کسی قسم کا الزام ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے لیکن اس طرح ماورائے قانون و انسانی حقوق کسی شخص کو لاپتہ کرنا کسی معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے۔

لواحقین نے بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں سے حافظ علی احمد کے بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔