گوادر: کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ماہیگر جانبحق

351

گوادر کے علاقے جیونی کی سمندر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والا ایک ماہی گیر ابراہیم ولدجمعہ جانبحق اور زین ولد سعداللہ نامی ماہی گیر شدید زخمی ہوا ہے۔

جیونی کوسٹ گارڑ نے ماہیگیروں پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کے ماہی گیروں کا تعلق سندھ سے ہے اور غیر قانونی طورپر جیونی کے حدود میں ٹرالرنگ کررہے تھے، جس میں 22 کے قریب ماہی گیر سوار تھے

واقعے کے حوالے سے جب ایس ایچ او جیونی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ جیونی کے سمندر میں 21 ناٹیکل میل کے اندر پیش آیا اور اسواقعہ کی اطلاع انہیں بذریعہ سوشل میڈیا ملی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعہ پانچ دسمبر کو پیش آیا ہے جبکہ جیونی پولیس تھانہ میں کسی بھی قسم کی رپورٹ درج نہیں کی گئی،لاش بذریعہ سمندر کراچی منتقل کیا گیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اورماڑہ کے سمندر میں سندھ کے ٹرالر میں سوار ماہی گیروں کی جانب سے مقامی ماہی گیروں پر حملہکے واقعہ پیش آیا تھا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں