کتب میلے سے واپسی پر سندھ سبھا کے رہنماء انعام سندھی و اصغر جمالی جبری لاپتا

236

سندھی لاپتہ افراد کے آزادی کی تحریک چلانے والے انسانی حقوق کی تنظیم سندھ سبھا کے رہنماء انعام سندھی اور ساتھی اصغرجمالی میہڑ (دادو) کے قریب پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتا کیئے گئے۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ سندھ سبھا کے رہنما انعام سندھی اور اصغر جمالی کے رہنمائی میں میہڑ شہر میں گذشتہ دس دنوںسے کتابی میلہ لگایا گیا تھا جس گذشتہ روز آخری دن تھا جنکہ اس کے بعد کتابی میلہ آج صبح سے خیرپور ناتھن شاہ میں لگانےکے لیئے کتابوں سے بھری گاڑی کے ہمراہ روانہ ہوئے تو انہیں میہڑ سے دس کلومیٹر دور کولاچی شاخ پر خفیہ اداروں کی گاڑیوں نےگھیر لیا جنہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنی گاڑیوں میں اٹھا کر لے گئے۔

انعام سندھی کو 2018 کے بعد دوسری بار جبری لاپتا کیا گیا ہے جبکہ قومپرست کارکن اصغر جمالی کو بھی 2013 میں جبری لاپتاکیا گیا تھا۔

دونوں ہی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے بعد سندھ میں  مسنگ پرسنز کی تحریک چلانے والے سندھ کی دوسری بڑی فورمسندھ سبھاکے مرکزی رہنما ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ سبھا نے لاپتا سندھی افراد کے لیئے کراچی سے جی ایچ کیو راولپنڈی تک لانگ مارچ شروع کیا تھا جس کے بعدسندھ سبھا کے مارچ تمام شرکاء کو سندھپنجاب سرحد سے گرفتار کرکے واپس کراچی لایا گیا تھا۔