کوئٹہ، لسبیلہ: مختلف واقعات میں ایک ہلاک، 9 زخمی

210
File Photo

لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی پر کراچی کے رہائشی تین افراد جو کہ نانی مندر ہنگلاج یاترا کے لئے جارہے تھے کہ لسبیلہ کی تحصیل لیاری کے علاقے ناکھٹی میں تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے شترگن ولد رام چند اور دیوہش ولد شترگن شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا –

دوسرے واقعہ میں حب مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جسے جام قادر ٹیچنگ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کلی گل محمد بڑیچ آباد میں واقعہ مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 طالب علم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر ہے-