ٹی 20 ورلڈ کپ :بنگلہ دیشن کو بھارت کے سامنے شکست

159

ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرے مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے ہرا دیا ہے-

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کئے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا۔

بھارت کے جانب سے ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آوؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔