ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دے دی

197

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

نیدرلینڈز نے 118 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا تھا۔