زامران و تمپ حملوں میں پانچ فوجی کارندے و انکے آلہ کار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

782

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقےزامران اور تمپ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں سمیت خفیہ اداروں کے تین  آلہ کاروں کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا۔

‏‎جیئند بلوچ کا کہنا تھا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران میں سُھر کور کے مقام پر گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والےاہلکاروں کی حفاظت پر معمور دستے پراس وقت حملہ کیا، جب وہ پیدل گشت کررہے تھے، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاکاور ایک زخمی ہوگیا۔

‏‎انہوں نے کہا بی ایل اے کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے تمپ میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیلدی گئی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ حمید و اسکے گینگ کی کلبر شاھاپ میں موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قابض کے ان آلہکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو گاڑیوں میں وہاں سے گذرہے تھے۔

‏‎جیئند بلوچ نے مزید کہا سرمچاروں کے حملے میں تین آلہ کار حنیف ولد محمد سکنہ بالیچہ تلکان، امجد اور بالاچ ولد ٹاپی سکنہ پھلآباد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ مذکورہ گروہ قابض فوج کی پشت پناہی میں بھتہ خوری،  ڈکیتی سمیت فوجی آپریشنوں میں دشمنفوج کی سہولت کاری میں ملوث رہی ہے۔ گذشتہ طویل عرصے سے مذکورہ گروہ کی سرگرمیوں کے بابت عوامی شکایات موصول ہورہیتھیں۔

‏‎جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ قابض فوج و اس کے شراکت داروں کی بلوچ عوام پر کیئے جانے مظالم کاحساب لیا جائے گا۔ ہم مذکورہ گینگ سمیت تمام ریاستی آلہ کاروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ پیسوں کی لالچ میں قوم دشمنسرگرمیوں سے باز آجائیں، بصورت دیگر اپنی عبرت ناک انجام کیلئے تیار رہیں۔