ڈیرہ اسماعیل خان: فورسز پر حملہ، چار اہلکار ہلاک و زخمی

569
File Photo

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کے حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور فورسز اہلکاروں کے بندوق اپنے ساتھ لے گئے۔

حملہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کھوئی بہارہ میں سیلاب متاثرین کے سروے ٹیم کی سیکیورٹی پہ مامور کیو آر ایف ٹیم پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ تبادلے کے دوران خوشاب سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی محمد اسرار ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل پروا کے علاقے کھوئی پیور میں شام 4 بجے کے قریب فوج نے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی، جوابی حملے میں فوج کی ایک گاڑی  مکمل طور پر تباہ اور اس میں موجود فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، فوجی اہلکار بھاگتے ہوئے اپنا اسلحہ بھی چھوڑ گئے جو ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگے ہیں۔

ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق اسلحہ میں ایک ایل ایم جی،ایک جی تھری اور ایک کلاشنکوف اور دیگر سامان بھی موجود ہیں۔