کیچ: روڈ حادثہ، ایک شخص جانبحق، ایف سی اہلکار زخمی

222

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پسنی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبدالکریم ولد دلشاد نامی شخص موقع پر جان بحق اور غلام نبی نامی ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو فوری علاج کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق ان کو گہری چوٹین آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پسنی سے اطلاعات ہیں کہ کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر مچھلی سے بھرا مزدا گاڑی اور کرولا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مچھلی سے بھرا ٹرک پسنی سے کراچی جا رہا تھا، زخمیوں کی شناخت عبدالکریم اور غلام نبی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پہ روڈ حادثوں میں درجنوں افراد جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں گذشتہ دنوں خضدار میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں نو افراد جانبحق جبکہ سات زخمی ہوئے تھے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سنٹرل کے مطابق رواں ماہ بلوچستان کے 5 مختلف شاہراہوں پر ایک ماہ کے دوران 911 ٹریفک حادثات میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 1317 افراد زخمی ہوئے ہیں۔