قلات میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

602

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلاتکے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے دروازے پر مامور دشمن اہلکاروں کو گرنیڈ لانچر سے نشانہ بنایا،سرمچاروں نے متعدد گرنیڈ  دشمن اہلکاروں پر داغے جس کے نتیجے میں تین سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 6 ستمبر 2022 کو قلات ہی کے علاقے گزگ اناری میں ایک یوفون ٹاور کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ اور دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا جس سے مذکورہ ٹاور ناکارہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ٹاور کے ذریعے دشمن کے خفیہ ادارے بلوچ سرمچاروں کی جاسوسی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔دشمن ریاست اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے اس ٹاور کو اپنے ایک ذیلی مواصلاتی کمپنی کے ذریعے استعمال کررہی تھی۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔  ہمارے حملے آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاریرہینگی۔