وزیر اعظم پاکستان کا ہرنائی حملے کی مذمت

374

اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آرمی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، انہوں نے میجر عمر کی جلدصحت یابی کی دعا بھی کی۔

ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں 13 و 14 اگست کی رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دریں اثناء کیمپ کی مدد کیلئے آنے والے فورسز گاڑیوں کو بھی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور میجر رینکآفیسر سمیت سات اہلکار زخمی کیے۔

علاوہ ازیں بی ایل اے نے گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹھ حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔