خضدار: خوفناک روڈ حادثہ، چھ افراد جانبحق، دس زخمی

281

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بروز منگل ایک خوفناک روڈ حادثے میں کم از کم پندرہ افراد جانبحق و زخمی ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ کراچی کوئٹہ ہائی وے پر مسافر بردار ویگن اور پک اپ گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دس افراد زخمی اور چھ افراد کے جانبحق ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔