نصیر آباد :غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

293

نصیر آباد میں غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ جاری، خاتون سمیت دو افرا کو قتل کردیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چھتر پولیس تھانہ کی حدود میں خاتون سماتہ (ب) اور ایک شخص شہزاد کو انکے رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے-

قتل میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں جنکی تلاش پولیس کررہی ہے-

خیال رہے بلوچستان کے ان علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں قتل ہونے والوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائد خواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے-

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچادیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-