پنجگور میں ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا ہے-بی ایل ایف

270

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع پنجگور میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں –

ترجمان کے مطابق آج شام کو ہمارے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے شہر چتکان میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے مورچہ پر دستی بم پھینکا جو مورچہ کے اندر جا گرا۔ مورچہ میں دو اہلکار موجود تھے جن میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔