نوشکی اور مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

747

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور مارگٹ میں ہونے والے حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے زرین جنگل میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فرنٹیئرکور کے پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ سے کیا۔

دھماکوں اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ حملہ آور بعد ازاں فرار ہوگئے۔

دریں اثناء بولان کے علاقے مارگٹ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑیوں کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس میںفورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ فورسز کی ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے ہیں جبکہ فورسز کی مزید نفری بھی دیکھی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال دونوں واقعات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے مند چوک آپ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق فورسز کو اس وقت مسلح افراد نے نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں باڑ لگا رہے تھے۔

مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔