خضدار: بیٹے کی بعد باپ نے بھی خودکشی کرلی

371

رواں برس جنوری کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے رہائشی و سکینٖڈ ائیر کے طالب و خودکشی کرنے والے عرفان کے ولد غلام رسول بارانزئی نے آج خودکشی کرلی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سحری کے بعد بیٹے کے قبر پر حاضری کے بعد گلے میں پندھا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، تاہم خودکشی کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے مہینے میں خضدار کے رہائشی پوزیشن ہولڈر طالب علم عرفان نے مبینہ طور پر سکینڈر ائیر کے امتحان میں فیس نہ ہونے پہ دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھی۔ تاہم آج اس کے والد نے خودکشی کرلی۔

نوجوان نے میٹرک کے امتحان میں 950 اور فرسٹ ایئر کے امتحان میں 550 میں سے 506 نمبر حاصل کرکے پوزیشن لیا تھا اور سکینڈ ایئر کے امتحانات کے لئے فیس نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔