ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے آصفہ بھٹو زخمی

420

خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی پی پیپلز پارٹی رہنماء اور بلاول بھٹو کے ساتھ ریلی کی قیادت کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈرون کیمرا ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہوئی-

ڈرون لگنے کی منظر کیمرے میں قید کرلی گئی جبکہ واقعہ میں ملوث ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا گیا ہے-

اس موقع پر خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ آصفہ آگے بھی ریلی کے ساتھ ہوگی تاہم بلاول نے واقعہ پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔

بلاول بھٹو کے مطابق ڈرون لگنے سے آصفہ کی سر پر چوٹ لگی ہے تاہم وہ اس سفر میں انکے ساتھ ہی رہینگے-