کیچ: پاکستانی فورسز کی 6مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

1004

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے ضلع کے تحصیل بلیدہ میں ایک کاروائی کے دوران چھ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے –

ترجمان کے مطابق جانبحق مسلح افراد کیچ میں مسلح سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ جنکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا-

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی پیش قدمی پر مسلح افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بلا اشتعال فورسز پر فائرنگ کی۔

تاہم آزاد زرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور دوسری جانب بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –