سبی میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

686

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے سبی شہر میں قابض پاکستانی فوج کے ناڑی بینک چیک پر موجود اہلکاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 10 فروری کو سبی ہی کے علاقے ناڑی گاج میں گشت پر مامور قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔