بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں نو افراد زخمی اور چار جانبحق

251

بلوچستان بھر میں آج پیش آنے والے مختلف نوعیت کے واقعات اور حادثات میں چار افراد جانبحق جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق گذشتہ روز شاہرگ میں دوقبائل کے درمیان تنازعہ کے دوران تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک راہگیر جانبحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا ہے

دوسری جانب پشین کے علاقے یارو میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم سے گاڑی میں بیٹھے تین افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واشک کے تحصیل ماشکیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مجیب الرحمٰن نامی شخص زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی کو فوری طور آر ایچ سی ہسپتال ماشکیل منتقل کر دیا۔