کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

224

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے رات گئے تمپ کے علاقے سرنکن میں گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لےکر لاپتہ کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات تین بجے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لطیف ولد محمد کو حراست میں لے لاپتہ کیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد بشام ولد غلام محمد، ساری ولد ابراہیم، شیراز ولد اسماعیل اور حکیم ولد غلام محمد کو 23 تاریخ کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

ساری بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 4th ائیر کے طالب علم تھے جو کہ بلوچستان یونیورسٹی میں تعطیلات کی وجہ سے چھٹیاں منانے گھر آئے تھے کہ انہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا۔