پنجگور: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

264

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں پیش آیا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز ولد محراب کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم تھا جو بعدازاں پاکستان فوج کے سامنے سرنڈر ہوا تھا اور کل رات مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ڈیتھ اسکواڈ کا متحرک رکن تھا۔