لاپتہ دوست محمد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ وی بی ایم پی

227

عمان کے سابق آرمی آفیسر لاپتہ دوست محمد کی جبری گمشدگی کے خلاف 7 نومبر کو کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ سات نومبر بروز اتوار دو بجے لاپتہ دوست محمد سکنہ پنجگور کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک مظاہره کیا جائیگا .

خیال رہے کہ دوست محمد جو عمان میں آرمی کے آفیسر تھے، چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے اور 12 فروری 2012 واپس جاتے ہوئے کراچی ائیر پورٹ سے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ایک اور رشتہ دار کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا تاہم بعدازاں رشتہ دار کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دوست محمد تاحال لاپتہ ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بروز اتوار دو بجے یہاں پریس کلب کے سامنے  ان کی فیملی کی طرف سے  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی سربراہی میں ایک مظاہره ہوگا.

انہوں نے تمام انسانی حقوق کے کارکن، طلبہ تنظیموں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وه اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں تاکہ لاپتہ افراد کی آواز کو پوری  دنیا تک ہم پہنچا سکیں۔