شہید بانک کریمہ کی برسی و انسانی حقوق کے دن زونز پروگراموں کا انعقاد کریں – ترجمان بی این ایم

577

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے تمام زونوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی اور انسانی حقوق کی عالمی دن کی مناسبت سے پروگراموں کا انعقاد کریں۔

ترجمان نے کہا بانک کریمہ بلوچ کو گذشتہ سال اکیس دسمبر کو پاکستانی خفیہ اداروں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قتل کرکے لاش جھیل میں پھینک دی تھی تاکہ وہ قتل کے ثبوتوں کو مٹاسکے لیکن بانک کریمہ بلوچ کی لہو کی چھینٹیں دشمن کے بدنما چہرے پر اس طرح ثبت ہوچکے ہیں کہ انہیں مٹانا دشمن کی بس میں نہیں کیونکہ لہو اپنا ثبوت خود ہے۔

انہوں نے کہا، گوکہ بانک کریمہ بلوچ کے قاتل بظاہر گرفت سے باہر ہیں لیکن بلوچ قوم اور پوری دنیا نے قاتل کا چہرہ دیکھ لیا ہے وہ اسے کسی بھی قیمت پر نہیں بھولیں گے۔

ترجمان نے کہا ایک ایک کرکے بانک کریمہ کے ساتھیوں کو اٹھاکر ٹارچرسیلوں میں منتقل کیا گیا، زندانوں میں شہید کیا گیا، اس کی خاندان کو نشانہ بنایا گیا اور بالآخر انہیں اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کی گئی اور انہیں قتل کرکے جس طرح ان کی لاش کی بد حرمتی کی گئی، لوگوں کو بندوق کی نوک پر جنازے میں شرکت سے روکا گیا، یہ تمام واقعات خود نشاندہی کرتے ہیں کہ بانک کریمہ بلوچ کی قاتل کتنی بزدل، بدخصلت اور قومی و انسانی اقدار سے گرا ہوا درندہ ہے۔

انہوں نے کہا پارٹی مرکزی و ذیلی سطح پر بانک کریمہ بلوچ کی سیاسی خدمات، جدوجہد اور قربانی کو خراج پیش کرنے کے لیے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا بلوچستان میں پاکستانی بربریت اور انسانیت سوز مظالم سے ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس دسمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تمام زون پروگراموں کا انعقاد کریں اور عالمی سطح پر لوگوں کو پاکستانی بربریت سے آگاہ کریں۔