ہرنائی: فورسز پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاع

223
File Photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل گشتی ٹیم کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کو ناکس ہزارہ ڈیم کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں فورسز کو اس حملے میں جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس حوالے سے فورسز کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے پچھلے دو دنوں کے دوران فورسز پر یہ چوتھا بڑا حملہ ہے اس سے قبل فورسز کو بلوچستان کے علاقے کیچ اور بالگتر میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

کیچ میں فورسز پر حملے کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کردی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ اسی دن فورسز کو بالگتر میں بھی بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے نہیں کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے میں بھی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا اس حملے کی بھی تصدیق آئی ایس پی آر نے کردی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں پانچ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

تاہم آج ہرنائی میں ہونے والے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔