کوئٹہ: پولیس وین کے قریب دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاع

493

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس یونیورسٹی کے قریب پولیس وین پر دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک اہلکار ہلاک جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔