ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو بری طرح شکست سے دوچار کیا

91

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زادران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ نے 46 اورحضرت اللہ ززئی نے 44 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 جبکہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 60 رنز پہ ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے پانچ راشد خان چار اور نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔