ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افتتاحی میچ عمان نے اپنے نام کرلیا

288

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نیو گنی کودس وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129رنز کا ہدف دیا ۔عمان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے چودویں اوور میں ہدف پورا کرلیا ۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 129رنز بنائے، کپتان اسد والا 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،

چارلس امینی 37، سیزی باؤ 13 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ۔

عمان کے ذیشان مقصود 4، بلال خان اور کلیم اللہ کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

130رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے13اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا،عاقب الیاس50اور جیتندر سنگھ73رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔