آواران: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

280

بلوچستان کے ضلع آواران سے مسلح افراد نے گذشتہ رات ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

واقعہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ گل محمد گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جبکہ اغواء ہونے والے شخص کی شناخت نبل ولد خان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے ہے تاہم اغواء کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔