تربت: روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو تباہ کر کے نظر آتش کر دیا – بی آر اے

326

پاکستانی فورسز کے مفادات کہ لئے استعمال ہونے والے پروجکٹس پر کام کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات 11 بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوت آباد میں قابض فورسز کے مفادات کے لئے زیر تعمیر لینک روڈ پر کام کرنے والے مشینری پر فائرنگ کر کے ناکارہ بنا دیا اور بعد میں تمام مشینری کو نظر آتش کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کہ قابض پاکستانی فورسز کے گھناؤنے منصوبوں کو مزید مضبوط بنانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے مفادات کہ لئے استعمال ہونے والے پروجکٹس پر کام کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

بیبگر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔