بی ایل ایف نے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے قتل کے خبر کی تردید کردی

2364

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللّہ نذر بلوچ کے کندھار میں قتل کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبر پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے سوشل میڈیا ٹرولرز نے پھیلائی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا، جھوٹی خبریں، غلط اطلاعات اور افواہیں پھیلانا پاکستان اس کے خفیہ اداروں اور غلام میڈیا کی پہچان ہیں۔ اس جھوٹی افواہ کے ذریعے آئی ایس آئی ایک جانب دو ہمسایہ ممالک افغانستان اور بھارت کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانا چاہتی ہے اور دوسری جانب بلوچ تحریک آزادی کو ہمسایہ ممالک کی پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کے طور پر پیش کرکے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور ان کے پراکسی ڈیتھ اسکواڈز کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کو جواز دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے افواہوں کے ذریعے خطہ کے ممالک خصوصاً افغانستان کے خلاف پاکستان کی جارحانہ پالیسی اور پراکسی جنگ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔