بولان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

403

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے اسنائپرٹیم نے کھوسٹ میں بیرکچ کے مقام پر دشمن فوج کےایک اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوا بعد ازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد دشمن فوج نے چار گاڑیوں میں مدد کیلئے مذکورہ مقام آنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج کے ان اہلکاروں کو بھی سرمچاروں کے ایک دوسرے دستے نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو شدید مالی اور جانی نقصانات اٹھانے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے منصور میں قابض پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں حملوں کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بولان اور گردنواح میں پاکستانی فوج سول گاڑیوں کو راشن لانے کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے چند مقامی کوئلہ ٹھیکیدار ان کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ قابض فوج کو راشن فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا لہٰذا مذکورہ افراد اپنے جانی اور مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔