بی ایس او کے جامعہ بلوچستان اور پولی ٹیکنیک کالج آرگنائزنگ باڈیز تشکیل

162

بی ایس او کوئٹہ زون کے آرگنائزر شکور بلوچ نے جامعہ بلوچستان اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج یونٹس کے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے آرگنائزر شکور بلوچ نے جامعہ بلوچستان یونٹ اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج یونٹ کے سابقہ یونٹ باڈی و آرگنائزنگ باڈی تحلیل کرکے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔۔ بی ایس او جامعہ بلوچستان یونٹ میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں عاطف رودینی بلوچ یونٹ آرگنائزر، تہذیب بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جبکہ فہد بلوچ، قمر بلوچ، بیبرگ واحد بلوچ، سلیم لہڑی بلوچ اور ثناءللہ گولہ بلوچ کمیٹی کے ممبرز ہونگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج یونٹ میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے تحت کبیر بلوچ یونٹ آرگنائزر، حاجی گل بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور اشرف بلوچ کمیٹی ممبر ہونگے۔

زونل آرگنائزر شکور بلوچ نے دونوں یونٹ کے آرگنائزر کو تعلیمی اداروں میں تعلیمی سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تین ہفتے کے اندر تنظیم سازی مکمل کرکے یونٹ باڈی کرانے کے تاکید کردی۔