بلوچستان: مزید دو افراد فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

222

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ ان میں سے ایک کو فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ دوسرے کو ضلع کیچ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

پروم سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمود ولد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود بنیادی طور پر پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی ہے روز گاری کے باعث اپنے آبائی علاقے سے ہجرت کرکے مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں اس وقت مقیم ہے اور وہ تیل کے کاروبار سے بھی منسلک ہے اور فورسز نے اسے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ تیل لے کر پنجگور جارہا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو فورسز نے اس سے قبل 16 مارچ 2021 کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا اور بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا اور آج ایک بار پھر اسے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ادھر کیچ سے اطلاعات ہیں کہ 30 مئی کو فورسز نے گروک، ہوشاپ ضلع کیچ میں چھاپہ مار کر منظور ولد واجو کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ اس کے علاوہ فورسز نے گھروں سے قیمتی سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔