افغانستان: فضائی حملے میں سو سے زیادہ افراد ہلاک و زخمی

339

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند افغان فورسز کی ایک فضائی حملے میں کم از کم سو سے زیادہ عام شہری زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کے روز ضلع نہر سراج میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ رہائشیوں نے بتایا کہ یہ واقعہ افغان فورسز پر طالبان کے قبضے کے بعد اس وقت پیش آیا جب مقامی لوگ “لوٹ مار کے لئے” جائے وقوعہ پر پہنچے اور فضائی حملے کئے جانے پر لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بیس 601 ہائی وے ضلع نہر سراج کے ایک گاؤں میں واقع ہے۔

افغان فوج کی 215 میوند کور نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ شہری، جو طالبان کے ساتھ مل کر ایک فوجی اڈے کو “لوٹنے میں شامل ہوئے، جمعہ کی صبح ہلمند کے ضلع نہر سراج میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں 20 طالبان بھی مارے گئے لیکن واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ ہوائی حملے میں 30 شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔