ہمارا ٹارگٹ عوام نہیں بلکہ پاکستانی فوج اور جاسوسی ادارے ہیں – ٹی ٹی پی

289

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے فوج کے حکم پر ایک نامعقول تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غیر عسکری لوگوں کو خبر دی ہے کہ وہ خطروں کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کریں، جو فوج اور سول انتظامیہ کی انتہائی نا اہلی پر دلالت کرتا ہے ـ

 ترجمان نے کہا ہم شمالی وزیرستان سمیت تمام پاکستانیوں کو خبر دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی عام شخص یا عام المنفعۃ ادارہ ہرگز ہمارے ٹارگٹ نہیں بلکہ ہمارے حملے ملک پر مسلط مسلح ٹولے اور ان کے جاسوسوں کے خلاف ہیں اور ان کے خلاف ہماری جنگ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی ـ