پاکستان میں یکم فروری سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

135

پاکستان میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ تعلمی ادارے 18 جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں نویں سے 12ویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کسی بچے کو بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا، جیسے پچھلے سال کیا گیا تھا۔

ان کے بقول ضروری ہے کہ نویں، دسویں، گیارویں اور 12ویں کی کلاسز کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے کیونکہ ان کے طلبا نے امتحان دینا ہے.

شفقت محمود نے بتایا کہ ہمارے ہاں انفیکشن کے کی شرح مختلف شہروں میں مختلف ہے، زیادہ آبادی والے شہروں لاہور، کراچی، پشاور، حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاو زیادہ نظر آتا ہے اور دورے شہروں میں کم آتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے ہفتے ہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں سارے ڈیٹا کا دوبارہ سے جائزہ لیں گے اور اس چیز پر غور کیا جائے گا کہ پہلی تاریخ کو وہ شہر جہاں پر کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، انہیں ابھی نہ کھولا جائیں۔ ایک سمارٹ اپروچ پر غور ہو گا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے، اگر کسی شہر میں وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے تو وہاں پر تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں اور باقی جگہوں پر کھول دیے جائیں۔