لسبیلہ میں مقامی افراد صنعتوں میں روزگار سے محروم

126

ڈی جی خان سمینٹ لمیٹیڈ، گڈانی شب یارڈ اور حب کی صنعتوں میں مقامی افراد کو روزگار میسر نہیں، 75 فی صد کوٹے کوٹے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ لسبیلہ کے مقامی افراد اپنے ہی ضلع میں قائم صنعتوں میں روزگار سے یکسر محروم ہیں۔

صنعتی شہر حب اور وندر کی صنعتوں میں مقامی افراد کے لیئے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے سبب بے روزگار مقامی افراد بلخصوص نوجوانوں نے جمرات کے روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع لسبیلا میں ملک کے بڑے کمپنیاں حبکو پاور، اٹک سمینٹ لمیٹڈ، ڈی جی خان سمینٹ لمیٹڈ، گڈانی شپ یارڈ اور متعدد فیکٹریاں موجود ہیں لیکن ان میں مقامی افراد کے لیے بھرتی بند بورڈز لگے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور مقامی افراد کی حق تلفی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گڈانی شب بریکینگ یارڈ زون سے متصل گوٹھوں کے نوجوان شپ یارڈ میں روزگار سے محرومی کا شکار ہیں، پلاٹ (کمپنی) مالکان اور پاکٹ یونین مقامی افراد کیساتھ زیادتیاں کررہے ہیں یہی صورت حال صنعتی شہر حب کی صنعتوں کی بھی ہے۔

ان نوجوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پروزور مطالبہ کیا ہے کہ لسبیلہ کی صنعتوں میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے بے روز گاری پر قابو پانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں اور مقامی افراد کو مالی مشکلات سے نجات دلایا جائے۔