افغان طالبان و اقوام متحدہ کے درمیان 4 ہزار اسکول بنانے کا معاہدہ

360

اقوام متحدہ طالبان کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اقوام متحدہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں چار ہزار اسکول تعمیر کرئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف اور یو این چلڈرن باڈی معاہدے کے بعد طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں چار ہزار کے قریب اسکولوں  کو فعال کرکے ان کی تعمیرنو بھی کرئے گا۔

 دی ٹیگراف رپورٹ کے مطابق طالبان و اقوام متحدہ کے درمیان یہ معاہدہ خلیجی ملک قطر میں کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد طے پایا گیا۔

معاہدے کے تحت طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے برابر اقدامات کئے جائیں گے ۔

یونیسف نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد تین اشاریہ سات ملین بچے اور بچیاں جو کہ اسکول سے دور ہیں انھیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ اپنے سابقہ دور حکومت کے نسبت  طالبان نے حالیہ دور میں اپنےسخت غیر پالیسیوں میں بہت ساری تبدیلی لائی ہے بالخصوص لڑکیوں کے تعلیم کے حوالے سے،  تاہم افغانستان میں اب بھی بہت سارے لوگ طالبان کے ساتھ مذاکرات پہ خدشات کا اظہار کررہے ہیں ۔

گذشتہ روز افغانستان کے خاتون اول روکا غنی نے بھی ایک انٹرویو میں طالبان کے واپس اقتدار میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ اس مقصد گذشتہ انیس سال کے کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔