کرونا وائرس سے بلوچستان میں اموات بڑھنے لگے

309
فائل فوٹو

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر سے بلوچستان شدید متاثر ہوئی ہے، گذشتہ بیس دنوں میں دس اموات ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں37 طالب علموں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بلوچستان میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد سولہ ہزار ساتھ سو سے تجاوز کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ اور اموات ریکارڈ ہورہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں لوگوں میں شدید بخار، کھانسی اور دست عام ہوچکی ہیں اور دو اموات ہوچکے ہیں لیکن بلیدہ میں کروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت نہ کے وجہ سے لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

تحصیل بلیدہ زامران کے لوگوں کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے شدید بخار، کھانسی اور نزلہ زکام میں مبتلا لوگوں کو اس وقت سرکاری سطح پر ایک  گولی تک دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلیدہ زامران کے ڈسپنسریوں میں بنیادی صحت کی ادوایات فراہم کریں۔