پروفیسر لیاقت سنی کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی – لشکری رئیسانی

224

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اپنے چہیتوں کے کہنے پر موجودہ انتظامیہ کو مستونگ کے عوام پر مسلط کیا ہے، پروفیسرز میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

اپنے مذمتی بیان میں لشکری رئیسانی نے ہفتے کے روز کوئٹہ سے خضدار جانے والے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز ، پروفیسر لیاقت سنی، پروفیسر شبیرشاہوانی اورپروفیسر نظام شاہوانی کے مستونگ سے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں غیر منتخب افراد کا عمل دخل ہے اور ان غیر منتخب چہیتوں کے کہنے پرصوبائی حکومت نے موجودہ انتظامی سربراہاں کو مستونگ کے عوام پر مسلط کیا ہے، غیر منتخب افراد کی سفارش پر انتظامی سربراہ کو عوام پر مسلط کرنے والی حکومت موجودہ واقعہ کی ذمہ دار ہے۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے پر وفیسر شبیر شاہوانی اور پروفیسر نظام شاہوانی کے منظر عام پر آنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسرز میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگا۔