پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ دیوالیہ پن کی نشانی ہے – اسلم رئیسانی

404

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ، الزام تراشی ایک دوسرے کو نیچا دکھانا رواج بن گیا ہے، سب اسلام آباد کی اندھیری گلی میں گھسنے، کرسی سے چمٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں، نومنتخب امریکی صدر اور دنیا کے لوگوں کی تعلقات انسانی حقوق اور امن کے اقدار پر مبنی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے۔ پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ، الزام تراشی ایک دوسرے کو نیچا دکھانا رواج بن گیا ہے، خواتین کی احترام کے دعوے صرف کہنے کی حد تک ہیں، کوئی سیاسی بات نہیں سب اسلام آباد کی اندھیری گلی میں گھسنے کرسی سے چمٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ خلقِ خدا دیکھ لیں یہ سیاسی دیوالیہ پن ہے۔

انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر اور دنیا کے لوگوں کی تعلقات انسانی حقوق اور امن کے اقدار پر مبنی ہونی چاہیے اور یہی انتظامی طورپر موضوع ہونا چاہیے۔