جھاؤ میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات کیخلاف احتجاج

294

بلوچستان کے ضلع آوارن کے علاقے جھاؤ چور اور ڈکیٹی کی وارتوں کے بعد عوام کا احتجاج، واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھاؤ میں عنایت ولد عبدالصمد نامی شخص کے گھر میں چوروں نے گھس کر لوگوں کو زد و کوب کیا اور  گھر میں لوٹ مار کی جہاں زیورات اور قیمتی اشیاء سمیت موٹر سائیکل اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعے کے عوام نے احتجاج کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ عوام نے رات کو چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کے کرکے پولیس کے حوالہ کیا گیا لیکن تاحال مذکورہ واقعات رونماء ہورہے ہیں۔

مظاہرین میں سے ایک کا شخص کا کہنا تھا کہ جھاؤ میں رات کے وقت فوج نے عوام کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہوا ہے جس کے باعث لوگ شام سات بجے کے بعد گھروں سے نہیں نکلتے، وہ اپنے کھیتوں اور مشینوں تک نہیں جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب چور اور ڈاکو رات کو گھروں میں گھس کر لوگوں کے قیمتی اشیاء، موٹر سائیکل اور کھیتوں پر رکھے سولر سسٹم کو چوری کرکے لے جاتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پیردان، واجہ باغ، کوٹو، ملان، بزگ، لنجار، سستگان میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات رونماء ہوچکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔