بلیدہ اسکول نذر آتش  واقعہ، عوام تعلیم دشمنوں کے خلاف متحد

319

گذشتہ روز بلیدہ کے علاقہ کوچگ چیئرمین عبدالرحمٰن بازار میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں علاقے کی واحد اسکول کو جلانے کے خلاف علاقائی معتبرین کا واقعہ کی شدید ترین الفاظوں میں مذمت اور اسکول انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

بلیدہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق ساچ اسکول گلی کیمپس کو نذرآتش کرنے کے خلاف بلیدہ کے عوام اور بلیدہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ اور سربراہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

اس موقع پر اساتذہ اور دیگر نے کہا کہ رات کی تاریکی میں علم دشمنوں نے علم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے اسکول کو نذرآتش کرکے ہمارے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کا پیغام دیا ہے لیکن ہمیں تعلیم دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اپنے تعیلمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے۔

علاقی لوگوں کے مطابق گذشتہ رات تعلیم دشمن عناصر نے ایک جھونپڑی کو آگ لگا دی تھی اس کے ردعمل میں کل علاقے کے لوگ مل کر چار پانچ سے زائد جھونپڑیاں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں تعیلم دے نہیں سکتا لیکن جو ادارے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مذکورہ واقعے میں ملوث ملزمان میں تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔