پنجگور میں فوجی آپریشن کا آغاز

482

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک اور گرد نواح میں پاکستانی فورسز نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گچک میں پینکلاچ کے مقام پر فورسز نے کیمپ قائم کردی ہے جہاں سے مختلف علاقوں میں آپریشن کیلئے فورسز پیش قدمی کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ پنکلاج سے واشک کی جانب بھی فورسز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ مہینے بھی گچک کے مختلف علاقوں لوہڑی، ہوڑ، کلانچ، لوہڑی ڈاٹ، جوانتاک، گونی، اوٹل اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی جو دس تک جاری رہا۔ اس دوران خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کرنے کی خبریں بھی موصول ہوئی جبکہ مقامی افراد کے گھروں اور فصلوں کو نذر آتش کرنے کی بھی تصدیق کی گئی۔

دریں اثناء ضلع آواران کے علاقوں منگلی، وادی، زیارت ڈن، قندھار کے پہاڑی سلسلوں میں بھی پاکستانی زمینی فوج داخل ہو چکی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں فورسز کی جانب سے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے گئے تاہم جانی ااور مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی۔

مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشنوں کے حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔