بلوچستان: پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق

173

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی۔ جسکے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

قلعہ سیف اللہ میں ایک سال کے عمر کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں مہینے بلوچستان میں اب تک تین پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل پشین میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے رواں سال 20 جولائی سے مختلف اضلاع میں 4 ماہ کے تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تھا۔ جس میں مخصوص یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

اعدادو شمار کے مطابق 2017 کے 8 اور 2018 کے 12 کیسز کے مقابلے میں سال 2019 میں پولیو کے سب سے زیادہ 147 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، تاہم رواں سال اب تک 69 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔